Thursday, May 2, 2024

بھارتی جنگی جنون‘ گزشتہ دو برسوں میں 563 بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی

بھارتی جنگی جنون‘ گزشتہ دو برسوں میں 563 بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی
September 19, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت کا جنگی جنون اسے چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا۔ مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں پر بربریت کی انتہا کر دی گئی ہے۔ 73روز سے جاری کرفیو کے دوران 100 سے زائد کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ سیکڑوں کو زخمی کیا جن میں درجنوں ہمیشہ کیلئے اپنی بینائی بھی کھو چکے ہیں۔ بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات شروع سے ہی ناخوشگوار رہے ہیں۔ نریندر کی زیرسایہ انتہاپسند ہندوﺅں کی حکومت نے اندرون ملک بھی اقلیتوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ پاکستان کی امن کیلئے تمام تر مخلصانہ کوششوں کے باوجود بھارت نے 2014ءمیں 315 بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی جبکہ 2015ءمیں 248 بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔ اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے18 شہری شہید جبکہ 74زخمی ہو چکے ہیں۔