Thursday, April 18, 2024

بھارتی جنونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شاکر اللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

بھارتی جنونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شاکر اللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
March 3, 2019
 سیالکوٹ (92 نیوز) بھارتی جنونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شاکر اللہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی جیل میں شہید ہونے والے شاکر اللہ کی میت پوری شان و شوکت کے ساتھ آبائی علاقے جیسروالہ میں منتقل کی گئی۔ سیالکوٹ میں پوسٹ مارٹم کے بعد شہید کی میت ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے منتقل کی گئی۔ راستے میں جگہ جگہ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ جیسروالہ میں شہید کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے ہاتھوں میں پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شہید کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر پورے اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں بھارتی جنونیوں نے جے پور کی جیل میں معصوم پاکستانی شہری شاکر اللہ کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔ شاکر اللہ کی میت ہفتے کی شام پاکستان کے حوالے کی گئی تھی۔