Monday, May 13, 2024

بھارتی جنرلز آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

بھارتی جنرلز آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات
February 9, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی فوج میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بھارتی جنرلز آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل آلوک کیلر اور لیفٹیننٹ جنرل کے کے پریپسوال کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

انڈین سینٹرل آرمی کمانڈ نے جنرلز کی آپس میں لڑائی کا اعلیٰ سطح کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

دونوں جنرلز نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات سے بھرپور خطوط بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کو لکھے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں جنرلز کے درمیان کئی ماہ سے راجستھان اور پنجاب کی سرحدی سکیورٹی پر اختلاف ہے۔