Friday, March 29, 2024

بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے ، پرتاپ بھانو

بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے ، پرتاپ بھانو
March 5, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی دانشور پرتاپ بھانو  نے کہا کہ بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے ،بھارت میں جمہوریت کا وجود حالیہ انتخابات کا مرکز ہوگا۔ بھارت میں بین الاقوامی امور کے ماہرین کے  سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ بھانو کا کہنا تھا کہ  نئی حکومت متوازن نہ  رہی توبھارتی جمہوریت خطرے میں آ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ   2019 کے الیکشن میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہے،مگر امید بہت کم ہے۔ہم غصے سے جلتے دلوں ،چھوٹی ذہنیت اور روح والے ملک کی شکل اختیار کر رہے ہیں اور موجودہ حالات میں بہتری کی امید بھی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ پرتاپ بھانو نے کہا کہ  جمہوریت کے ساتھ کچھ ایسا ہو رہا ہے جو جمہوریت کی روح کو ختم کر رہا ہے۔