Sunday, September 8, 2024

بھارتی جاسوس پاکستان کیا ٹاسک لیکر آیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

بھارتی جاسوس پاکستان کیا ٹاسک لیکر آیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
March 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بلوچستان سے گرفتار ”را“ کے افسر کے مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے کلبھوشن یادیو کو بلوچستان میں مکتی باہنی جیسی تحریک چلانے کا ٹاسک دیا تھا۔ بھارتی ایجنٹ کو گوادر ایئرپورٹ پر حملے سمیت چار بڑے اہداف دیے گئے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے گرفتار افسر نے را، این ڈی ایس اور ایرانی بارڈر فورسز کے گٹھ جوڑ سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ”را“ سے تعلق رکھنے والے بھارتی نیوی کے افسر کل بھوشن یادیو نے را، این ڈی ایس اور ایرانی بارڈر سکیورٹی فورسز کے گٹھ جوڑ سے متعلق سب کچھ اگل دیا۔ بھارتی جاسوس کا کہنا ہے کہ اس نے کروڑوں روپے خرچ کرکے بلوچستان میں معاون خریدے اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی۔ ایرانی بارڈر سے سکیورٹی فورسز کے ذریعے پاکستان سے افغانستان، افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے ایران جاتا رہا اور کروڑوں روپے کے ذریعے بلوچستان میں اپنے لیے مددگار خریدے۔ بھارتی جاسوس نے بلوچستان اور کراچی میں اپنے معاونین کی نشاندہی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کے مزید سنسنی خیز انکشافات کے بعد اگلے ایک دو روز میں بہت بڑی کارروائی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے ادارے ”را“ کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بلوچستان میں موجود ”را“ کا نیٹ ورک جلد توڑ دیا جائے گا۔