Saturday, April 20, 2024

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ، ائیرہیڈ کوارٹرز میں پر وقار تقریب

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ، ائیرہیڈ کوارٹرز میں پر وقار تقریب
February 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر  ائیر ہیڈ کوارٹرز میں  پر وقار تقریب  کا اہتمام کیا گیا ۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع و تحفظ کے لئے ہر وقت ، ہر طرح سے تیار ہے ، پاک فوج کے جوان حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہیں ۔ امیر الفلک نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اہم رہا ، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ،  معاشی حالات کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں ۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، کشمیریوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاک فوج کی بہترین کار کردگی عشروں کی محنت کی مرحون منت ہے ۔