Sunday, September 8, 2024

بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ !!! سرتاج عزیز کو ہم خیال ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا

بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ !!! سرتاج عزیز کو ہم خیال ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا
August 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا اور ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں شدت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے خطاب میں کل کے واقعہ کا ذکر بطور خاص شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بلا شتعال فائرنگ ک نتیجے میں 9 عام شہریوں کی شہادت اور 47 افراد کے زخمی ہونے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ میں مزید شدت کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں کل کے واقعہ کا ذکر خصوصی طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو دوست اور ہم خیال ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تاکہ وہ تمام ممالک کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کے وزراءخارجہ اجلاس میں بھی معاملے پر بات کی جائے گی جبکہ سائیڈ لائن پر وزیر اعظم کی عالمی راہنماوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن نے ایک بار پھر ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری کا دورہ کیا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزیوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔