Thursday, March 28, 2024

بھارتی جارحانہ اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی، سردار مسعود خان

بھارتی جارحانہ اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی، سردار مسعود خان
February 5, 2020
مظفر آباد (92 نیوز) بھارتی جارحانہ اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو نسل کشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے، محصور کشمیریوں کیلئے تاحال انسانی راہداری نہیں قائم کی جا سکی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور دنیا کی بڑی بڑی پارلیمنٹس نے ہندوستان کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے، ہم بین الاقوامی میڈیا اور پارلیمنٹس کے شکر گذار ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے حوالے سے غیر رسمی اجلاس منعقد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھیں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر پر جارحانہ حملے کی دھمکی بھی دی، دنیا بھر کے حریت پسندوں کی حمایت پر ان کے شکر گذار ہیں۔