Friday, May 17, 2024

بھارتی تھنک ٹینک نے اپنے ہی50 فیصد فوجیوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار قرار دیدیا

بھارتی تھنک ٹینک نے اپنے ہی50  فیصد فوجیوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار قرار دیدیا
January 8, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کے اپنے ہی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کی نفسیاتی حالت کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ افسران کے ذلت آمیز رویے اور ترقیوں میں نا انصافیوں نے 50 فیصد فوجیوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا۔

جنونیت کے شکار مودی نے اپنی فوج کو بھی ذہنی مریض بنا دیا۔ بھارتی فوج میدان جنگ میں لڑنے سے پہلے ہی نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئی۔

بھارتی تھینک ٹینک نے اپنے ہی فوجیوں کی حالت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

دی یونائیڈ سروسز انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کے مطابق ہلاکتوں، خودکشیوں، آپسی جھگڑوں کے باعث کم و بیش پچاس فیصد اہلکار شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

سینئر افسران کا ذلت آمیز رویہ، بے جا پابندیاں، مالی اور گھریلو مسائل، چھٹیاں نہ ملنا، ترقیوں میں نا انصافی بھی بھارتی فوجیوں پر ذہنی دباؤ کی اہم وجوہات ہیں۔

مظلوم کشمیریوں پر تشدد، گرفتاریاں اور بے گناہوں کو شہید کرنے والے بھارتی فوجی شرمندگی سے ہی جان نہیں چھڑا پاتے۔

مقبوضہ کشمیر میں 2007ء سے اب تک تقریباً 500 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جبکہ سیکڑوں آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔