Thursday, March 28, 2024

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو کل نئی دہلی طلب کرلیا

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو کل نئی دہلی طلب کرلیا
March 10, 2019
نئی دہلی  ( 92 نیوز) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو کل نئی دہلی طلب کرلیا۔ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی دبانےکیلئےبھارتی تحقیقاتی ایجنسی حریت رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں کرنےلگی، میر واعظ عمر فاروق کو جھوٹے مقدمےمیں تفتیش کیلئےکل نئی دہلی بلالیا۔ میرواعظ کی بھارت طلبی کےبعدکشمیریوں نےوادی بھرمیں ہڑتال کردی ،ادھرمقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےبھی بھارتی ایجنسی کےحربوں کی مذمت کردی۔ کشمیری میڈیاکےمطابق بھارتی ایجنسی نےمیرواعظ عمرفاروق کےعلاوہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نعیم گیلانی کو بھی طلب کیاہے۔ حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق کی نئی دہلی طلبی کےبعدکشمیریوں میں بھی غم و غصے کی لہردوڑ پڑی، احتجاج کےطورپروادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کردی ۔ حریت رہنماوں کیخلاف بھارتی ایجنسیوں کےاس اقدام پر مذمت بھی سامنے آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں لکھاکہ میرواعظ کوئی عام حریت رہنمانہیں ہیں،میرواعظ عمرفاروق کشمیریوں کےمذہبی اورروحانی رہنما ہیں، بھارتی ایجنسی کی جانب سےانکی طلبی مودی سرکارکی مسلمان دشمنی کاثبوت ہے،مودی سرکارمقبوضہ کشمیرکواصل مسائل سے توجہ ہٹانےکیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔