Friday, April 26, 2024

بھارتی تاجر کویڈ 19 کی جعلی ادویات برطانیہ میں فروخت کرنے لگے

بھارتی تاجر کویڈ 19 کی جعلی ادویات برطانیہ میں فروخت کرنے لگے
December 21, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) چند پیسوں کی خاطر بھارتی تاجر برطانوی شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے، بی بی سی کے مطابق جن علاقوں میں ایشیائی کمیونٹی آباد ہے وہاں کویڈ 19 کی جعلی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں جو کہ بھارت سے آئی ہیں۔ دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

بغیر ٹیسٹ اور تحقیق کے جعلی دوائی لندن بھیجنے پر بھارت کی عالمی سطح پر سبکی، جعلی ویب سائٹس کے بعد جعلی دوائی کا سکینڈل سامنے آگیا۔ بھارتی تاجروں کا لندن میں دھندہ بے نقاب ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لندن کی دکانوں میں بھارت سے آنے والی جعلی گولیاں فروخت ہورہی ہیں جنہیں کورونا کا علاج قراردے کر بیچا جارہاہے،،دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

کورونا سے چھٹکارہ پانے والی جعلی دوائی کی فروخت سے لوگ کنفیوژن کا شکارہیں۔ برمنگھم یونیورسٹی کی جانب سے بی بی سی کے لئے منشیات کے لیب ٹیسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ گولیوں میں پودوں پر مبنی اجزاء موجود ہیں جو کوویڈ 19 کے خلاف حفاظت نہیں کرسکتے ہیں۔

ماہر امراض ماہر ڈاکٹر میتری شیوکمار نے کہا ہے کہ یہ بھارتی دوائی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کورونا وائرس کے علاج کے معاملے میں کوئی معنی نہیں رکھتی۔