Saturday, May 18, 2024

بھارتی بیان بازیاں !!! ایسے ماحول میں تجارت نہیں ہوتی : وفاقی وزیر تجارت

بھارتی بیان بازیاں !!! ایسے ماحول میں تجارت نہیں ہوتی : وفاقی وزیر تجارت
June 15, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت جس طرح کی بیان بازی کر رہا ہے، ایسے ماحول میں اس سے تجارت نہیں ہو سکتی۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں کارپٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ سفارتی تناو کا ماحول ہو تو تجارت کی راہ ہموار نہیں ہوتی۔ اگر اچانک ویزے اور پورٹ بند ہو جائے تو کاروبار کیسے ہو گا۔ خرم دستگیر نے ملکی ایکسپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ اجناس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت میں منعقدہ نمائش پر ہمیں بھارتی حکومت کی کوئی سپورٹ نہیں تھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف معاشی مواقع پیدا کرنے کیلئے بھارت گئے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورکے حوالے سے وزیر تجارت نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے چین کے ساتھ ساتھ ایران اور وسطی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔