Sunday, September 8, 2024

بھارتی بورڈ نے اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد کر دی

بھارتی بورڈ نے اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد کر دی
January 18, 2016
  ممبئی (سپورٹس ڈیسک)برے کام کا برا انجا م  بھارتی بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد کر د ی جبکہ اسپاٹ فکسنگ انکوائری کمیٹی نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو نو فروری کے لئے طلب کر لیا ہے اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چنڈیلا پر بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی سات دفعات کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی کرکٹ میچوں یا کھیل سے وابستہ کسی سرگرمی میں شرکت اور بورڈ کے معاملات سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے پر تاحیات پابندی ہو گی۔ چنڈیلا کے علاوہ ایک اور مقامی کھلاڑی ہکن شاہ پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ چنڈیلا اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں سری سانتھ اور انکت چوہان نے دو ہزار تیرہ کی آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں سٹے بازوں سے مل کر تین میچ فکس کیے تھے جس کے بعد سری سانتھ اور انکت چوہان پر ستمبر دو ہزار تیرہ میں ہی تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ آئی پی ایل اسکینڈل کے بعد پاکستانی امپائر اسد روف  کو  بھی قصور وار  قرار دیا گیا  تھا اس  حوالے سے انکوائری کمیٹی نے انھیں نو فروری تک تحریری طور جواب جمع کرانے کی ہدایت  کی ہے جس کے بعد بارہ فروری کو ان کے کیس کا فیصلہ سنایاجائے گا۔