Saturday, May 11, 2024

بھارتی براڈکاسٹرز پاکستان اور بھارت کے میچ سے بہت زیادہ کماتے ہیں، عامر سہیل

بھارتی براڈکاسٹرز پاکستان اور بھارت کے میچ سے بہت زیادہ کماتے ہیں، عامر سہیل
October 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) عامر سہیل کا کہنا ہے بھارتی براڈکاسٹرز پاکستان اور بھارت کے میچ سے بہت زیادہ کماتے ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ففتھ امپائر میں عامر سہیل نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا بھارت کا پاکستان سے میچ ہو تو وہ ریٹ بڑھاتے اور پیسہ بناتے ہیں۔ پاکستان سے نہ کھیلنے کی باتیں صرف بھارتیوں کا پروپیگنڈہ ہے۔

ناظرین بھی پروگرام ففتھ امپائر کا حصہ بنیں، ویڈیو بنائیں، سوال بتائیں اور بھیج دیں ہمارے واٹس ایپ نمبر پر۔