Friday, April 26, 2024

بھارتی بحریہ نے اپنی ہی حکومت کے موقف کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی بحریہ نے اپنی ہی حکومت کے موقف کا بھانڈا پھوڑ دیا
March 17, 2019
ممبئی ( 92 نیوز ) بھارتی بحریہ نے اپنی ہی حکومت کے موقف کا بھانڈ اپھوڑ دیا، بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب کے شمال میں جاری اپنی مشقوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ بھارتی نیوی  کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشقیں 7 جنوری سے 10 مارچ تک  جاری رہنا تھیں تاہم پلوامہ اقعے کے بعد 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی ۔ بھارتی نیوی کی مشقوں میں100سےزائدبحری جہازاورجنگی طیارے شامل تھے۔ انہیں مشقوں کےدوران 4مارچ کو بھارتی آبدوز نے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونےکی کوشش کی جسے پاک بحریہ نےبھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ نےاس واقعےکویکسرجھٹلا دیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا  انکا کوئی بحری اثاثہ پاکستانی پانیوں کے قریب موجود نہیں تھا۔