Thursday, April 25, 2024

بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘نے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کر دی

بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘نے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کر دی
October 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘نے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کر دی۔ بھارتی میجر ریٹائرڈ گورو  باز نہ آیا۔ پاک فوج کیخلاف مذموم پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔ بھارتی پروپیگنڈا ماسٹر سابق فوجی افسر اور نام نہاد صحافی میجر گورو آریا نے  ایک جھوٹا لیٹر جاری کیا جس کا مقصد عوام اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، تجزیہ کاروں نے جعلی لیٹر کو مسترد کر دیا۔ مذموم سازش سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے من گھرٹ لیٹرز کے ذریعے ہائبرڈ وار تیز کر رکھی ہے لیکن عوام بھارتی سازشوں سے پوری طرح باخبر ہیں اور پاک فوج کے ساتھ عوام کا رشتہ پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے۔