Thursday, April 25, 2024

بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان این ڈی ایس کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ پھر بے نقاب

بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان این ڈی ایس کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ پھر بے نقاب
August 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان این ڈی ایس کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اور دیگر باغی دھڑوں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں را اور این ڈی ایس کی ٹی ٹی پی جماعت الاحرار، حزب الاحرار کے نمائندوں سے بھی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انتہائی با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی و افغان ایجنسیوں کے 16 اگست کو کالعدم تنظمیوں کے ساتھ پکتیکا اور کنڑ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور حِزب الاحرار کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاسں میں جماعت الاحرار کے اکرام اللہ ترابی نے بھی شرکت کی جسے کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ اکرام اللہ ترابی کو دسمبر 13 میں افغانستان سے ایساف نے گرفتار کر کے پاکستان کے سپرد کیا تھا۔ ذرائع کہتے ہیں اجلاس میں پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا ۔ بھارتی را، افغان این ڈی ایس افغانستان میں دیرپا امن کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ، پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش تیار کی گئی ہے ۔