Friday, April 19, 2024

  بھارتی ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ،سکول کے بچوں کو پیرس میں بےآسرا چھوڑدیا

   بھارتی ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ،سکول کے بچوں کو پیرس میں بےآسرا چھوڑدیا
June 18, 2015
پیرس (ویب ڈیسک)ایئر انڈیا ویسے تو بڑی ایئر لائنز میں شمار ہونے کا دعویٰ کرتی ہےمگر حقیقت کچھ اور ہی ہےنئی دہلی سے طلبا کا ایک وفد پیرس کے تفریحی دورے پر گیا، واپسی کی فلائٹ ایسی تاخیر کا شکار ہوئی کہ طلبا کو انتظار میں زمین پر سونا پڑا۔انتظامیہ نے اکانومی کلاس  کے مسافروں کو دھتکار دیاجبکہ فرسٹ کلاس کے مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائن سب اچھے کا  راگ الاپتے نہیں تھکتی مگر درگت تب بنی جب سکول کے چالیس بچوں کو پیرس  میں بے آسرا رہنا پڑا۔ تفریحی دورے پر گئے طلبا شیڈول پر گھر واپس جانے کے لئے ائرپورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کی پسندیدہ ایئر انڈیا کا طیارہ  تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ طالب علموں کے بار بار رابطہ کرنے پر یہی بتایا جاتا،کہ جہاز کچھ دیر  بعد اڑان بھر لے گامگر طویل انتظار کے بعد بھی وہ گھڑی نہ آئی ایئر انڈیا نے فرسٹ کلاس کے مسافروں کو تو ہوٹل میں ٹھہرا دیا مگر طلبا اور اکانومی کلاس کے دیگر مسافروں کو ٹھکرا دیا جس کی وجہ سے یہ مسافر ایئرپورٹ کے فرش پر ہی رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل  ایئرانڈیا  کے کھانے میں چھپکلی بھی نکلی تھی جس کے بعد ائر لائنز انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ air india