Thursday, March 28, 2024

بھارتی ایئربیس پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 2 فوجی ہلاک‘ 6زخمی‘ 4حملہ آور مارے گئے

بھارتی ایئربیس پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 2 فوجی ہلاک‘ 6زخمی‘ 4حملہ آور مارے گئے
January 2, 2016
گورداسپور (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی ایئر فورس کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے کیا گیا۔ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور ان کی تعداد 4 سے 5تھی۔ بھارتی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ فورسز نے ایئر بیس کو سیل کر کے جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور مارے گئے۔ ڈی آئی جی بارڈرز کنور وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف جاری آپریشن میں مدد کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی کرتا رہا‘ حملہ انتہائی منظم تھا۔ ایک روز قبل سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گورداسپور کے ایس پی پر بھی حملہ کیا گیا۔