Thursday, April 18, 2024

بھارتی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ، انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار گرفتار

بھارتی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ، انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار گرفتار
June 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس ‏نےانڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے اہلکار صبح گاڑی تیز رفتار سے ‏چلا رہےتھے۔ اسی دوران انہوں  نے ایک شخص کو گاڑی کے ‏نیچے کچل دیا۔ انڈین ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی ‏کوشش کی لیکن  موقع پر موجود شہریوں ‏نے  انہیں پکڑ لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں  لیا۔ دوسری جانب وزارت خارجہ نے تھانہ سیکرٹریٹ کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے ۔ واقعے میں گرفتار دونوں اہلکار نان ڈپلومیٹس ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں گرفتار اہلکاروں کو امیونٹی حاصل  ہے تاہم تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔