Saturday, May 4, 2024

بھارتی انتہا پسندوں نے لو جہاد کے نام پر مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

بھارتی انتہا پسندوں نے لو جہاد کے نام پر مسلم نوجوان کو قتل کر دیا
December 7, 2017

راج سمند (92 نیوز) بھارتی میں لو جہاد کے نام پر انتہا پسند ہندو نوجوان مسلمان لڑکوں کے جانی دشمن بنے ہوئے ہیں، مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کی اپنی مرضی سے ہونے والی شادی کو لو جہاد کا نام دیا جاتا ہے اور ایسے جوڑوں پر تشدد عام سی بات ہے لیکن راجستھان میں بے گناہ مسلمان مزدور کو لو جہاد کا الزام لگاکر دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔

راجستھان کے ضلع راج سمند میں انتہا پسند ہندوئوں نے لو جہاد کے نام پر مسلمان نوجوان کو پہلے تو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا اور بعد میں اسے آگ لگاکر ابدی نیند سلادیا گیا۔

مقتول محمد افرازل کی والدہ کاکہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ انکا بیٹا کس جرم کی پاداش میں مارا گیا، مرکزی ملزم شمبھولال واقعے پر فخر کا اظہار کرتا رہا۔  

پولیس نے شمبھولال اور ایک خاتون سمیت واقعے میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔