Thursday, April 25, 2024

بھارتی انتہا پسندوں نے اپنی گائے ماتا کی رکھشاکیلئے فورس بنالی

      بھارتی انتہا پسندوں نے اپنی گائے ماتا کی رکھشاکیلئے فورس بنالی
October 29, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں مودی کی جنونی حکومت کے دور میں جانوروں سے محبت اور مسلمانوں سے نفرت نصب العین بن گیا،گائے کو ماں ماننے والوں نے اس کے تحفظ کے لیے باقاعدہ فورس بنالی، جنونیوں نے گائے ٹرک میں لاد کر لے جانے والے ڈرائیور اور کلینر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک کو بھی نذر آتش کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویداروں کے کالے کارنامے اپنی گائے ماتا کے تحفظ کیلئے، گئو رکھشا فورس بناڈالی۔ اسی فورس کے غنڈوں نے بھارتی شاہراہ پر سرعام  گائے لے جانے والے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،ڈرائیور چیختا چلاتا رہااور قریب ہی موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنا رہا  کچھ دیر بعد انتہاپسندوں کی مدد کے لیے مزیدغنڈے بھی اسلحہ لہراتے ہوئے پہنچ گئے۔ جنونیوں نے ڈرائیور اور کلینر کو ایک کھولی میں لے جاکر ان کے بال مونڈھ ڈالےبے چاروں کو پلر کے ساتھ کھڑا کرکے دوبارہ پشت پر ڈنڈے برسائے گئے،گئو رکھشا فورس کے غنڈوں نے اسی پر بس نہیں کیا  بلکہ گائے اتار کو ٹرک کو بھی نذرآتش کردیا شیطان کے چیلوں کی کارستانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  مگر یہ اور بات ہے کہ مسلمانوں کو بنیاد پرستی کا طعنہ دینے والوں کو یہ مکروہ کارنامے نظر نہیں آتے ۔