Thursday, April 25, 2024

بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ اختتام پذیر

بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ اختتام پذیر
May 12, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا ، دارالحکومت نئی دہلی سمیت سات ریاستوں میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،  مغربی بنگال میں سخت ترین سیکورٹی کے باوجود حالات کشیدہ رہے۔ بی جے پی پھر سے اقتدار کا منصب سنبھالے گی یا کانگریس لے پائے گی عوام کا اعتماد ، بھارت کا سات مراحل پر مشتمل انتخابی سلسلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے چار سو تراسی پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ، چھٹے مرحلے میں دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ ریاست بِہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں ووٹ ڈالے گئے۔ کانگریسی رہنما راہول گاندھی، ان کی والدہ اور بہن کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے نئی دہلی میں اپنے ووٹ کاسٹ کیے، جبکہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ریاست ہریانہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مغربی بنگال میں یہ انتخابی مرحلہ بھی کشیدگی کا شکار رہا، جہاں مختلف مقامات پر پُرتشدد واقعات میں بی جے پی کا ایک کارکن ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ ساتواں اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا ، جبکہ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ایک ساتھ 23 مئی کی صبح شروع ہوگی۔