Friday, March 29, 2024

بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال
April 11, 2019

سرینگر (92 نیوز) بھارتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ قابض فورسز کی جانب سے حریت رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر پہنچ گئی۔ میرواعظ عمر فاروق، سیدعلی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

 ہڑتال بھارتی انتخابات، این آئی کی جانب سے حریت رہنماؤں کو ہراساں کیے جانے، سری نگر جموں شاہراہ بند کرنے اور کشمیری قیدیوں پر تشدد کے خلاف کی جارہی ہے۔

 ادھر یاسین ملک کو این آئی اے عدالت کے حکم پر جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا جہاں ان سے جھوٹے فنڈنگ کیس پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یاسین ملک کو بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نےحراست میں لیا تھا۔

 مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں مزید تیز کر دی گئیں۔ بھارتی فورسز گھنٹوں تحقیقات کرتی ہیں۔ اس سے قبل میر واعظ عمر فاروق سے بھی دو روز کئی گھنٹوں تک تفتیش کی گئی تھی۔