Wednesday, April 24, 2024

بھارتی امداد کی پاکستان کی بجائے بھارت میں معذور بچوں کو زیادہ ضرورت ہے : فیصل ایدھی

بھارتی امداد کی پاکستان کی بجائے بھارت میں معذور بچوں کو زیادہ ضرورت ہے : فیصل ایدھی
October 27, 2015
کراچی(92نیوز)عبدالستار ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی امداد یہ کہہ کر مسترد کردی کہ اس رقم کی زیادہ ضرورت بھارت میں معذور بچوں کو ہے ۔ تفصیلات کےمطابق فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایدھی فاونڈیشن کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا تھا جو واپس کردیا ،عبدالستار ایدھی نے امید ظاہر کی ہے  کہ وہ رقم بھارت میں گونگے بہرے بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گیتا بھارت میں رہ کر اپنے والدین کو بہتر انداز میں تلاش کرپائے گی وہ جب چاہیے ویزا لے کر پاکستان ہمارے پاس آسکتی ہے۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس پر پابندی اسپیئرپارٹس نا ہونے کی بنا پر لگائی گئی تھی ایئر ایمبولینس کے اسپیئرپارٹس مل گئے ہیں امید ہے کہ سول ایوی ایشن پابندی ختم کردے گی ۔