Friday, March 29, 2024

بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر، تذکرہ پر پابندی عائد کر دی

بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر، تذکرہ پر پابندی عائد کر دی
March 10, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل سیاسی پارتیوں کو نوٹس جاری رک دیے جس کے مطابق سیاستدان انتخابی مہم میں  فوجیوں کی تصاویر اور ان کا تذکرہ نہیں کر سکیں گے ۔ بھارت میں انتخابات کچھ عرصے کے بعد ہوں گے ، بھارتی الیکشن کمیشن نے اس حوالےسےسیاسی پارٹیوں کو جنرل ایڈوائزری بھی جاری کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کوتنبیہ کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران فوجیوں کی تصاویراستعمال نہیں کریں گی، نہ ہی الیکشن مہم میں بھارتی فوجیوں کا ذکر کیاجائےگا۔ الیکشن کمیشن کےاعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی صحافی برکھا دت اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہتی ہیں کہ الیکشن مہم میں فوجیوں کا ذکر نہ ہونا اہم اقدام ہے۔ اس سےقبل بھارتی نیوی کےسابق سربراہ ایڈمرل ایل رامداس نے الیکشن کمیشن سےدرخواست کی تھی کہ وہ آئندہ انتخابات میں فوج کا استعمال روکنےکیلئےاقدامات کرے۔ نیوی چیف رامداس کاکہناتھاکہ سیاست میں فوج کااستعمال فوجی اخلاقیات کے خلاف ہے۔