Thursday, April 25, 2024

بھارتی افواج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، دفترخارجہ میں بھارت کے سینئر سفارتکار طلب

بھارتی افواج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، دفترخارجہ میں بھارت کے سینئر سفارتکار طلب
September 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) 5 ستمبر کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہریوں کو زخمی کرنے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ میں طلبی ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سکٹر میں 19 سالہ محمد طارق شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج نہتے شہریوں کے خلاف بھاری توپخانہ ، مارٹر اور خود کار اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 158 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے رواں سال بھارتی فائرنگ سے 17 افراد شہید اور 168 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ سیز فائر کی خلاف ورزیاں وہشیانہ طرز عمل ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں ایل او سی پر اشتعال انگیزی کو بڑھانے کی کوشش ہے۔ بھارتی طرز عمل خطے کی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔