Thursday, April 25, 2024

بھارتی افسروں کے نارواسلوک کا بھانڈاپھوڑنے والےفوجی کی پھندالگی لاش برآمد

بھارتی افسروں کے نارواسلوک کا بھانڈاپھوڑنے والےفوجی کی پھندالگی لاش برآمد
March 3, 2017
  نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فوجی افسروں کے نارواسلوک کا پردہ چاک کرنے والے بٹ مین کی تشدد زدہ لاش برآمد جبکہ  فوج میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکارکو اپنے ہی افسروں نے ذہنی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج میں کرپشن کی کہانی  اہلکار کی زبانی سننے والے اعلیٰ اہلکار مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر ملبہ ڈالنے کیلئے کوششیں کرنے لگے ۔تیج بہادر نامی ایک اہلکار نے جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوریلیز کرکے بھارتی فوج میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑا تھاجس پر اسے غائب کردیاگیااوراس پر کئی الزامات لگائے گئے۔ کئی روز تک لاپتہ رہنے کے بعد اب تیج بہادر کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اس کو نہ صرف ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس کے موبائل فون کے ڈیٹا میں ردوبدل بھی کیاگیا تاکہ پاکستان سے تعلقات کا الزام لگایا جاسکے۔ بھارتی اہلکارنے وزیراعظم مودی سے بھی سوال اٹھایاکہ کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو ذہنی اذیت کا نشانہ کیوں بنایاگیا۔ ادھربھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کے نارواسلوک کا بھانڈا پھوڑنےوالے بٹ مین کی پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے جو بیرک کی چھت سے لٹکی تھی۔