Wednesday, May 8, 2024

بھارتی اشتعال انگیزی کاہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا، آرمی چیف

بھارتی اشتعال انگیزی کاہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا، آرمی چیف
January 22, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  بھارتی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کی ہر کوشش کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے جوانوں کا مورال بلند کرنے کے لئے کھوئی رٹہ اور رتہ آرائیاں سیکٹرز کا دورہ کیا ۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  آرمی چیف کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پربریفنگ میں بتایاگیا کہ بھارتی فورسز مسلسل سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ آرمی چیف نے بھارتی فورسز کو موثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے پر سپاہ کی کارکردگی کو سراہا اور جوانوں اور سویلین آبادی کے بلند عزم و ہمت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے سویلین آبادی کیلئے مزید بم پروف شیلٹرز بنانے کی ہدایت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فائر بندی معاہدے 2003ء کی پاسداری کرنا اولین ترجیح ہے ۔ بھارتی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کی ہر کوشش کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نےبھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی بھی عیادت کی۔