Friday, April 26, 2024

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ممبئی کی فلائٹ میں ہراساں کرنے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ممبئی کی فلائٹ میں ہراساں کرنے کا انکشاف
December 10, 2017

ممبئی (92 نیوز) بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کوایک شخص ممبئی کی فلائٹ میں  ہراساں کرتا رہا، اداکارہ نے روتے ہوئے سارا واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کردیا۔

 بھارت سب سے بڑی جمہوریت کا جھوٹا دعویدار ہے جہاں اقلیتوں کیساتھ ساتھ خواتین بھی خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

بھارت ان ممالک میں شامل ہے جہاں روزانہ خواتین ہراساں کی جاتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ  فلم دنگل اور سیکرٹ سپر سٹار میں کام کرنے والی زائرہ وسیم کیساتھ پیش آیا۔ سترہ سالہ زائرہ نئی دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ فلائٹ میں ان کے پیچھے بیٹھا مسافر تنگ کرتا رہا۔

زائرہ نے واقعے کی چھوٹی سے ویڈیو بنالی جبکہ شخص کی تصویر لینے کی بھی کوشش لیکن کم روشنی ہونے کی وجہ سے تصویر نہ لے سکیں، اداکاہ جب یہ سارا واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کررہی تھیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو جھلک رہے تھے۔

پولیس نے اداکارہ کا بیان ریکارڈ  کرلیا ہے، ادھر نجی ائیرلائن نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔