Thursday, March 28, 2024

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدتمیزترین کھلاڑی قرار دیدیا

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدتمیزترین کھلاڑی قرار دیدیا
December 18, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) بلے بازی میں بڑا نام کمانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی  اپنے  ہی ملک کی بدنامی کا باعث بننے لگے، آسٹریلوی کپتان  سے الجھنے کے معاملے  پر  کوہلی  تنقید کی زد میں ہیں اور اب تو بھارتی فنکار بھی ویرات کوہلی کو کھری کھری سنا رہے ہیں ۔ بھارت کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے تو ویرات کوہلی کو دنیا کا بدتمیز ترین کھلاڑی قرار دے دیا،ا پنے ٹویٹ میں کہا کہ کوہلی بہترین بلے باز تو ہیں ہی  لیکن دنیا کے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں ، کرکٹ میں ان کی قابلیت ان کے غرور اور برے رویے کے سامنے پھیکی پڑ جاتی ہے۔ ویرات کوہلی پرتھ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹم پین کےساتھ الجھے تھے، ویرات کوہلی کا کھلاڑیوں سے گرما گرمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، کوہلی پہلے بھی  کئی پلیئرز سے الجھ چکے ہیں۔