Thursday, September 19, 2024

مہمان نوازی میں گولڈ میڈل ہوتا تو وہ پاکستان کو ملتا : بھارتی اداکار

مہمان نوازی میں گولڈ میڈل ہوتا تو وہ پاکستان کو ملتا : بھارتی اداکار
March 6, 2016
لاہور (92نیوز) بھارتی اداکار رضا مراد اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار رضامراد واہگہ بارڈ کے راستے لاہور پہنچے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی میں اگر کوئی میڈل ہوتا تو وہ پاکستان کو ملتا۔ پاکستانیوں کے پیار نے ہمیں خرید لیا۔ بیٹی کی خواہش تھی اسے پاکستان لے کر آیا ہوں۔ پاکستان میں قیام کے دوران وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے جہاں وہ اپنے عزیزواقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں گیارہ روز قیام کے بعد رضامراد سترہ مارچ کو واہگہ کے راستے اپنے وطن بھارت روانہ ہو جائیں گے۔