Friday, March 29, 2024

بھارتی اداکار اوم پوری ،فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم کی تشہیری مہم جاری

بھارتی اداکار اوم پوری ،فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم کی تشہیری مہم جاری
August 30, 2016
فیصل آباد(92نیوز)بھارتی اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفٰی، فضا علی اور مہوش حیات فلم کی تشہر کیلئے فیصل آباد پہنچے تو شائقین نے والہانہ استقبال کیا۔ تفصیلات کےمطابق فہد مصطفی، مہوش حیات  فضاعلی اور بھارت سے آئے اوم پوری جنکو صرف ٹی وی سکرین پر دیکھ کے ہی خوشی ہوتی تھی اب آنکھوں کے سامنے پا کر شائقین کی خوشی کی انتہا نہ رہی، لوگوں نے سٹارز کو گھیرے میں لے کر سیلفیاں اور آٹو گراف لیتے رہے ۔ اوم پوری صنعتی شہرمیں پہلی بار آئے اورفیصل آبادیوں کے والہانہ پیار کا شکریہ ادا کرتے رہے  اداکارہ مہوش حیات اور فہد بھی اپنے فینز کی محبتیں سمیٹتے ہوئے شام کو دلکش بنادیا۔