Saturday, April 20, 2024

بھارتی آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں مزید خون بہانے کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں مزید خون بہانے کی دھمکی
November 13, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں مزید خون بہانے کی دھمکی دے دی۔ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ درندہ صفت قابض بھارتی فورسز کے آرمی چیف گیڈر بھبھکیوں سے باز نہ آئے۔ کہتے ہیں اگر کشمیریوں نے اپنا احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بپن راوت کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کا احتجاج روکنے کیلئے کوئی بھی حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت میں جعلی خبروں کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر گیا۔ ایک تحقیق کے مطابق بھارتی شہری قوم پرستی کی بنا پر خبروں کی تصدیق کئے بغیر ان کو آگے بڑھاتے ہیں  اور دائیں بازو کے نیٹ ورک بائیں بازو سے زیادہ قوم پرستی والی جعلی خبروں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔