Monday, May 13, 2024

بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشیاں، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشیاں، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
September 25, 2019
راولپنڈی (92نیوز) بھارتی آرمی چیف ہوا میں تیر چلانے لگے،وزیراعظم عمران خان کا مئوقف درست ثابت ہونے لگا، جعلی فلیگ آپریشن سے پہلے جنرل بپن راوت نے دہشت گردوں کے اڈوں کا واویلا شروع کردیا، پاک فوج نے کہا بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کا ثبوت ہے۔امن کی خواہش کے جواب میں انتشار کی پالیسی، بھارتی آرمی چیف گیڈر بھبکیوں کے بعد الزامات پر اتر آئے، پاک فوج نے بھی دیا منہ توڑ جواب دیا۔ [caption id="attachment_242442" align="alignnone" width="500"]بھارتی آرمی چیف، الزام تراشیاں،پاک فوج، منہ توڑ جواب،وزیرا عظم،ترجمان دفترخارجہ ،راولپنڈی ،92نیوز بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشیاں، پاک فوج کا منہ توڑ جواب[/caption] ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دراندازی کا الزام مس ایڈونچر کا بہانہ تلاش کرنے کی کوشش ہے، بھارتی جعلی فلیگ آپریشن کی ڈرامے بازی سے امن تباہ ہوجائے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارتی آرمی چیف کا غیرسنجیدہ بیان مقبوضہ کشمیر میں صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی کاثبوت ہے، بھارت مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مسلح افواج جارحیت یا مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیں گی۔ وزیرا عظم عمران خان کئی بار خدشے کا اظہار کرچکے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دلارکھا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، کسی بھی امتحان میں پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی،وطن مخالف قوتوں کےخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہیں۔ [caption id="attachment_242444" align="alignnone" width="500"] بھارتی آرمی چیف، الزام تراشیاں،پاک فوج، منہ توڑ جواب،وزیرا عظم،ترجمان دفترخارجہ ،راولپنڈی ،92نیوز بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشیاں، پاک فوج کا منہ توڑ جواب[/caption] ترجمان دفترخارجہ نے بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ فعال ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ترجمان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی کیخلاف بے بنیاد پیغامات کو مسترد کر دیا اور کہا پاکستان نے کامیابی کشمیر میں بربریت کو اجاگر کیا۔