Thursday, May 2, 2024

بھارتی آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا اعتراف
January 10, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا اعتراف کر لیا۔ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے جموں وکشمیر میں حالات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سالانہ کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی حدود میں کواڈ کاپٹرز جاسوسی کے لئے بھیجتے ہیں، پاکستانی فوج نے ہمارے دو کواڈ کاپٹرز مار گرائے ہیں۔ دوسری جانب بپن راوت نے یہ بھی اعتراف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا اورافغان طالبان کے مابین مذاکرات  کے حق  میں ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کیساتھ بھی مذاکرات کریں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو ہماری شرئط کے مطابق ہونگے۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کیساتھ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انشا اللہ پاک فوج بھارتی جاسوس ڈرون کو بھی ایل او سی عبور کرنے نہیں دے گی اور اسے کہتے ہیں منہ توڑ جواب۔ قبل ازیں پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھی بھارتی جاسوس طیارہ مار کرایا تھا۔