Thursday, March 28, 2024

بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 13, 2018

رالپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور  نے کہا کہ پاک فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے ۔ اس قسم کےغیرذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنےوالوں کوزیب نہیں دیتے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت کی وجہ سےبھارت حملہ نہیں کرسکتا ۔ بھارت غیر روایتی طریقوں سےریاستی دہشت گردی کررہاہے۔