Saturday, May 11, 2024

بھارتی آرمی چیف کا بیان داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا بیان داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،آئی ایس پی آر
January 11, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی آرمی چیف کی کنٹرول لائن سے متعلق ہرزہ سرائی پر ڈی  جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے حالات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1216000726016626690?s=20