Thursday, April 25, 2024

بھارتی آرمی چیف نے پاک بھارت مذاکرات منسوخی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

بھارتی آرمی چیف نے پاک بھارت مذاکرات منسوخی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا
September 23, 2018
نئی دہلی (92نیوز) بھارتی آرمی چیف نے مذاکرات منسوخی کے فیصلے کو درست قرار دےدیا  ، بپن راوت  پاکستان کی جانب سے امن کی کوشش  بھی مان گئے اور کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد متعدد بار امن کا پیغام بھیجنے کی کوشش کی۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں مودی سرکار کی جانب سے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کے فیصلے کو صحیح قرار دیا ۔ جنرل بپن راوت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان  بھارت کو ہزاروں زخم دے کر لہو لہو کرنے کا تہیہ کرچکا ہے، اسے اب کچھ ایسا کرکے دکھانا ہوگا جس سے لگے کہ وہ دہشتگردی کو بڑھاوا نہیں دے رہا۔ بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اقتدارمیں آنے کے بعد متعدد بار امن کے پیغام بھیجنےکی کوشش کی ، تاہم انھوں نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ امن کی خواہاں نہیں ہے ۔ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا الزام بھی پاکستان پر عائد کردیا، کہتے ہیں ہمسائیہ ملک کشمیری نوجوانوں کو بنیاد پرست بنارہا ہے، وہ پاکستان کے ہاتھوں شطرنج کا مہرہ بنے ہوئے ہیں۔