Friday, April 19, 2024

بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگ پر اکسا رہے ہیں، ڈی جی آیس ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگ پر اکسا رہے ہیں، ڈی جی آیس ایس پی آر
October 25, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف باربار غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر جنگ کے لئے اکسا رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے ٹویٹ میں لکھاکہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی آقائوں کے انتخابی فوائد کے لئے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جعلی سرجیکل اسٹریئک ہی بھارتی فوج کی آخری کامیابی ہے جس نے اس فوج کو بدمعاش فوج بنا دیا ہے جو اپنے ہی فوجیوں کو مروا رہی ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1187771678337712129 ڈ ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے جعلی سرجیکل سٹرائیکس سے ابتک تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو جعلی آرمی بنا دیا، مرنے کیلئے چھوڑ دیا، ان کا بیان اور ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں۔ پیغام میں مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان خود مار گرائے ہیلی کاپٹر کا نوحہ ہے، بھارتی آرمی چیف نے پیشہ وارانہ فوجی اقدار کی قیمت پر اپنے چیف آف ڈیفنس بننے کی راہ ہموار کی۔