Friday, April 19, 2024

بھارتی آرمی چیف سے جارحیت کا جواب برداشت نہیں ہوگا،پاکستانی تجزیہ کار

بھارتی آرمی چیف سے جارحیت کا جواب برداشت نہیں ہوگا،پاکستانی تجزیہ کار
September 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی آرمی چیف  کی بد حواسیوں اور گیدڑ بھبکیوں پر پاکستانی تجزیہ کاروں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی جارحیت کی خواہش خود اس کے وجود کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی ، بھارتی آرمی چیف سے جارحیت کا جواب برداشت نہ ہوگا۔ معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کس دنیا میں رہتے ہیں ،جارحیت کا جواب ان سے برداشت نہیں ہوگا ۔ بریگیڈیئر (ر)فاروق حمید نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا خطے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ نادر میر نے جہاں بھارتی چیف کے بیان کو بدحواسی قرار دیا وہیں کہا کہ   بھارتی اقدامات امن کے لئے خطرہ ثابت ہوں گے ۔ بریگیڈیئر ریٹائرمحمود شاہ نے بھی سخت الفاظ میں بھارت کو متنبہ کیا کوئی غلط اقدام نہ اٹھائے ۔ بھارت کی امن کو تار تار کرنے کی خواہش کو شدید تنقید کا نشانہ  بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو بھر پور جواب دے سکتا ہے  تاہم ہمارا ملک امن کے لئے کوشاں ہے۔