Friday, May 17, 2024

بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم ،بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار

بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم ،بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار
December 30, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) کیا بھارت حالات مزید کشیدہ بنانے کی جانب گامزن؟ سوال اہمیت اختیار کرگیا ۔ بھارتی حکومت نے حالات کا بہانہ بنا کر آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ نمٹا دیا، بھارتی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کےبعد جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار ہو گئی ، بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر  ہونے والی ترمیم کے بعد مدت ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بھی 65 برس کردی گئی۔  بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس تقرری کیلئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی جبکہ  عمر کی زیادہ سے زیادہ حد بھی 65 برس کر دی گئی ہے۔ بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم آج ریٹائر ہونے والے آرمی چیف  بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس سٹاف عہدہ نوازنے کیلئے کی گئی ۔