Thursday, May 2, 2024

بھارتی آبی دہشت گردی ، راوی پر متنازعہ ڈیم منصوبے پر کام کی منظوری دیدی

بھارتی آبی دہشت گردی ، راوی پر متنازعہ ڈیم منصوبے پر کام کی منظوری دیدی
December 7, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کی ایک اور کوشش سامنے آ گئی۔ بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر متنازعہ ڈیم منصوبے پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ بھارت پاکستان کیخلاف سرحدی دہشتگردی کے بعد آبی دہشتگردی  پر بھی اتر آیا۔ بھارت دیگر پاکستانی دریاؤں کے بعد دریائے راوی  پر بھی ڈیم بنا کر پاکستان کا آبی حق چھیننے کی تیاریاں کرنے لگا۔ مودی کے زیر صدرات یونین کابینہ اجلاس میں شاہ پور کنڈی ڈیم  پر دوبارہ کام شروع کرنے کی منطوری دی گئی جو کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی  اور پاکستان کا پانی روکنے کی بڑی سازش ہے۔ یہ منصوبہ 2022 میں مکمل ہو گا اور بھارتی مرکزی حکومت اس منصوبے کیلئے چار ارب پچاسی کروڑ دیگی۔ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنے اور پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے دستبردار کرنے کی غرض سے پاکستان کے آبی وسائل پر ڈیم تعمیر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رواں برس ستمبر میں  بھارتی پنجاب اور  مقبوضہ کشمیر  کی حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم  پر کام دوبارہ کام  دینے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔