Thursday, September 19, 2024

بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے جہلم تاریخ میں پہلی مرتبہ خشک ہو گیا

بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے جہلم تاریخ میں پہلی مرتبہ خشک ہو گیا
February 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم نشانے پر آ گیا ۔ امن کا دشمن بھارت ایک بار پھر آبی جارحیت پر تل گیا ۔ مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان کو آنیوالے دریائے جہلم کے پانی کا رخ متنازعہ کشن گنگا ڈیم کی طرف موڑ دیا ۔
ارسا کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کا بہاﺅ صرف 1900 کیوسک رہ گیا ۔ ایسی صورتحال میںانڈس واٹر کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ۔
دوسری جانب تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ صرف 10 دن کا رہ گیا ۔ دونوں بڑے ڈیم مارچ کے پہلے ہفتے میں خالی ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا ۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 لاکھ ایکڑجبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ ایکڑ فٹ ہے ۔