Saturday, April 20, 2024

بھارت:نوعمر لڑکی کا شادی کی بجائے تعلیم جاری رکھنےکیلئے اسکول پرنسپل کوخط

بھارت:نوعمر لڑکی کا شادی کی بجائے تعلیم جاری رکھنےکیلئے اسکول پرنسپل کوخط
April 23, 2015
جمشیدپور(ویب ڈٰیسک)بھارت میں ایک نوعمر لڑکی نے اسکول پرنسپل کو خط لکھ کر شادی کرنے کی بجائے تعلیم جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ نام نہاد سیکولرازم کے دعوے دار بھارت میں نوعمر لڑکیوں کوپڑھانے کی بجائے انکی زبردستی شادیاں کرانے کا سلسلہ تاحال جاری ہےاور ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر جمشید پور میں آٹھویں جماعت کی  چودہ سالہ طالبہ ڈولی کے ساتھ پیش آیا۔ مگر باہمت طالبہ ڈولی نے اسکول پرنسپل کو  خط لکھ کرکہاکہ اس کی زبردستی شادی کی جارہی ہے مگر وہ شادی کی بجاے تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے۔ اسکول پرنسپل نے ڈولی کے ماں باپ کو ایسا کرنے سے منع کیا تاہم ڈولی کی شادی کردی گئی۔ اسکول پرنسپل نے ڈولی کے اس جرتمندانہ اقدام کو سراتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دوسری لڑکیوں کے اندر بھی خود اعتمادی پیدا ہوگی ۔