Tuesday, April 23, 2024

بھارت یاد رکھے اب جواب 27 فروری سے بھی سخت ہو گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت یاد رکھے اب جواب 27 فروری سے بھی سخت ہو گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 9, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے۔ یاد رکھے اب جواب  27 فروری سے بھی سخت ہو گا۔ عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصر آزاد کشمیر میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں ، کیا بھارت مقبوضہ وادی میں ایسا کرسکتا ہے؟۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کو جھوٹے الزامات پر آئینہ دکھا دیا اور کہا بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1159567061372350466 میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ  مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کا بلیک آؤٹ ہے  جبکہ آزاد کشمیر میں ایسا نہیں ۔ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انڈیا کنٹرول لائن پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یاد رکھے، کسی بھی مہم جوئی پر جواب27 فروری سے بھی سخت ہو گا۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہے ہیں۔ بھارت کی تازہ کوششیں بھی ناکامی سے دو چار ہوں گی۔