Sunday, September 8, 2024

بھارت ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کا نوٹس لیکر ہماری مدد کرے : ایم کیو ایم کا بھارت کو لکھا خط منظرعام پر آ گیا

بھارت ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کا نوٹس لیکر ہماری مدد کرے : ایم کیو ایم کا بھارت کو لکھا خط منظرعام پر آ گیا
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایم کیو ایم نے اپنے چار کارنوں کی رہائی کےلئے بھارتی ہائی کمشنر کو رہائی میں مدد کےلئے خط لکھا گیا۔ 30 جولائی کو بھارتی ہائی کمشنر کو لکھے گئے خط میں اپیل کی گئی ہے کہ حراست میں لیے گئے چار کارکنوں کے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے مدد کرے۔ خط میں تحریر ہے کہ29 جولائی کو چار کارکن ولید کمال، شیایان رحمان، فہد ہاشمی اور اسد رضا کوکراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ایجنسیز نے حراست میں لیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کل 12 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 8 افراد کو رہا کردیا گیا ہے تاہم 4 کارکن ابھی بھی حراست میں ہیں۔ بھارت چار کارکنوں کی بازیابی کےلئے مدد کرے۔ بھارت ایم کیو ایم کے کارکنوں کے تحفظ کےلئے آواز اٹھائے۔ چار کارکن شادی کی تقریب میں حیدر آباد جا رہے تھے۔ بھارت اس معاملے کو دیکھے اور کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔