Tuesday, May 14, 2024

بھارت ہمارے ملک میں مداخلت سے باز آ جائے: نیپالی وزیراعظم

بھارت ہمارے ملک میں مداخلت سے باز آ جائے: نیپالی وزیراعظم
November 3, 2015
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) نیپالی وزیراعظم نے بھارت کوخبردارکیاہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں کسٹمز چوکیوں پر ناکہ بندی کے حوالے سے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما نے کہاکہ بھارت اہم کسٹمز چوکیوں پرناکہ بندی کیلئے سیاسی جماعتوں کو اکسا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکہ بندیوں پر احتجاج کرنے والوں کی شکایات دور کرنا نیپالی حکومت کی ذمہ داری ہے بھارت کی نہیں۔ کے پی شرمانے سوال اٹھایا کہ بھارت نیپال میں احتجاج کرنیوالوں کی پشت پناہی کیوں کر رہا ہے۔