Sunday, September 8, 2024

بھارت ہمارے معاشی استحکام کے ہر منصوبے کو ٹارگٹ کر رہا ہے: خورشید شاہ

بھارت ہمارے معاشی استحکام کے ہر منصوبے کو ٹارگٹ کر رہا ہے: خورشید شاہ
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) خورشید شاہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری تو ایک طرف بھارت ہمارے معاشی استحکام کے ہر منصوبے کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مداخلت، حالات اچھے نہیں سیاسی اور عسکری قیادت اور وزارت خارجہ اکٹھے بیٹھ کر غور و فکر کریں۔ فکر مند ہوں بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بہت زیادہ سرگرم ہے،کراچی واقعے میں را ملوث لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر بھارتی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ دنیا کو دکھائے کہ بھارت کیا کر رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے کردار سے مطمئن نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کا کردار دو ملاوں میں مرغی حرام والا ہے، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی پالیسی ایک دوسرے کے بالکل الٹ ہے۔ اقتصادی راہداری تو ایک طرف بھارت ہمارے معاشی استحکام کے ہر منصوبے کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔