Saturday, May 4, 2024

بھارت ہمارے ردعمل کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت ہمارے ردعمل کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر
February 26, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارت ہمارے ردعمل کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے جھوٹوں دعوؤں سے پردہ اٹھاتےہوئے بتایا 21 منٹ پاکستانی حدود میں رہنے کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔ انڈیا میں اتنی ہمت ہے تو 21 منٹ ہماری فضاؤں میں آ کر دکھائے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا اگر 10 بھی مرے ہوتے ، تو ان کی لاشیں ہوتیں یا جنازے ہوتے۔ بھارت کا مقصد ایسی جگہ پرحملہ کرنا تھا جہاں وہ دعویٰ کر سکے کہ دہشتگردوں پر حملہ کیا۔ بھارت نے حملہ نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہا ریڈار مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں کہ کون ایل او سی پار کرکے آرہا ہے۔ سیالکوٹ لاہور بارڈر پر حرکت ریڈار پر آئی جس پر فضا میں موجود ہمارے کیپ مشن نے مزاحمت کی۔ انڈیا کی دوسری فارمیشن اوکاڑہ سے نظر آئی جس کا بھی بھرپور جواب دیا گیا جب کہ بھارت نے تیسری بار مظفرآباد کے علاقے میں در اندازی کی کوشش  جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ بھارتی ٹیم 4 سے 5 ناٹیکل مائیل اندر آئی۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کوئی اسٹرائیک نہیں ہوئی جب وہ پے لوڈ پھینک کر گئے تو وہ  بالا کوٹ میں گرا۔ بھارت نے جابہ کے مقام پر چار بم پھینکے اور بھاگ گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت جانی نقصان سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے ۔ 350 لوگوں کو مارنے کی بات کررہا ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا بھارت زمین سے بھی حملہ کرتا تو اس کو ایسا ہی جواب ملتا جیسا فضائیہ نے دیا ہے۔